اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan New Cabinet Oath Ceremony: پاکستانی صدر کا نئی کابینہ کو حلف دلانے سے انکار - پاکستانی صدر کا نئی کابینہ کو حلف دلانے سے انکار

پاکستان کے صدر عارف علوی Pak President Alvi نے نو تشکیل شدہ کابینہ کو حلف دلانے سے پیر کو معذرت کر لی جس کے بعد تقریب ملتوی کر دی گئی۔ پیر کو کابینہ کو حلف دلایا جانا تھا لیکن صدر مملکت نے حلف دلانے سے انکار کردیا۔Pak President On New Cabinet Oath Ceremony

Pak President On New Cabinet Oath Ceremony: پاکستانی صدر کا نئی کابینہ کو حلف دلانے سے انکار
Pak President On New Cabinet Oath Ceremony: پاکستانی صدر کا نئی کابینہ کو حلف دلانے سے انکار

By

Published : Apr 18, 2022, 11:01 PM IST

پاکستان کے صدر عارف علوی نے نو تشکیل شدہ کابینہ کو حلف دلانے سے پیر کو معذرت کر لی جس کے بعد تقریب ملتوی کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو کابینہ کو حلف دلایا جانا تھا لیکن صدر مملکت نے حلف دلانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب اب منگل یا بدھ کو ہوگی اور سینیٹ کے صدر صادق سنجرانی کابینہ سے حلف لیں گے۔Pakistan New Cabinet Oath Ceremony

یہ بھی پڑھیں: Political Crisis in Pakistan: پاکستان کے صدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عام انتخاب کرانے کی اپیل کی

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 14 پی پی پی کو 11 اور جے یو آئی ایف کو چار وزارتیں مل سکتی ہیں۔ دریں اثناجے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور حکمران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے مخلوط حکومت سے جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے آصف نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ ہمیں جلد از جلد عوام کے پاس جانا چاہیے اور نیا مینڈیٹ لینا چاہیے۔Pak President On New Cabinet Oath Ceremony

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details