اسلام آباد: پاکستان کے صدر عارف علوی نے پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کی تاریخ میں تاخیر کے درمیان خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ 9 اپریل کا اعلان کیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57(1) کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کیا۔ انہوں نے الیکشن باڈی سے کہا کہ وہ ایکٹ کے سیکشن 57(2) کے مطابق الیکشن شیڈول جاری کرے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے، صدر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے ایک ہنگامی میٹنگ کے لیے طلب کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے خود کو صدر علوی کے ساتھ بات چیت کرنے سے یہ کہتے ہوئے باز رکھا کہ یہ معاملہ پہلے ہی عدالت میں زیر غور ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان دونوں صوبوں میں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کی حکومت تھی لیکن انھوں نے وفاقی حکومت سے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کے مطالبے پر اپنی دونوں صوبائی حکومتوں کی اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں۔