بیجنگ: چین کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بالخصوص اقتصادی شعبوں میں تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ بدھ کو ایک فیس بک پوسٹ میں، شہباز شریف نے بتایا کہ چین اور پاکستان، بشمول سی پیک CPEC، کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک باہمی معاہدے پر پہنچے ہیں۔PAK PM Sharif China Visit
ملاقات کے دوران چینی صدر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ معاشی استحکام کی جدوجہد میں چین پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ اسے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ سے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا۔ پاکستانی رہنما نے ملاقات کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کی رات بیجنگ پہنچے۔ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔