اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pak Clerics to visit Kabul سرحدی تصادم کے درمیان پاکستانی علماء کرام کابل کا دورہ کریں گے - چمن میں سرحد پار مخاصمت

پاکستان افغانستان سرحدی تصادم کے درمیان مصالحتی مذاکرات کے لیے پاکستانی علماء کرام کابل کا دورہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 11 دسمبر سے 15 دسمبر تک افغان سرحدی فورسز کے حملوں میں کم از کم نو شہری ہلاک اور 45 سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔Pak Clerics to visit Kabul

Pak Afghan Border Issue
پاکستان افغانستان سرحدی تنازعہ

By

Published : Dec 19, 2022, 5:32 PM IST

اسلام آباد: پاکستانی علماء کرام کا چار رکنی وفد چمن میں سرحد پار مخاصمت کے خاتمے کے لیے افغانستان کا دورہ کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ افغان فورسز کے حملے میں ایک شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ پانچ دنوں میں یہ دوسرا موقع تھا جب افغان سرحدی فورسز نے بلوچستان کے شہر چمن کے شہری علاقے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔Pak Clerics to visit Kabul

جیو نیوز کے مطابق پاکستانی افسران نے بتایا کہ بوگرہ روڈ اور کسٹم ہاؤس کے اطراف میں شہری آبادی پر افغان جانب سے توپ خانے کے کئی راؤنڈ فائر کیے گئے، جس پر پاکستانی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔چمن کی ضلع انتظامیہ نے کہا کہ علماء کرام کا وفد قندھار اور کابل میں افغان وزارت دفاع کے حکام اور دیگر سے ملاقات کرے گا اور طالبان کے اہم رہنماؤں سے بات چیت کرے گا۔

ضلع انتظامیہ نے کہا کہ پاکستان افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فلیگ میٹنگ علماء کرام کے وفد کی روانگی کے باعث ملتوی کردی گئی۔اس دوران چمن بارڈر کے دونوں جانب شہری علاقوں میں معمول کے مطابق کام کاج بحال کر دیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ 11 دسمبر سے 15 دسمبر تک افغان فورسز کے حملوں میں کم از کم نو شہری ہلاک اور 45 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والے حملے میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Terrorist Attack in Pakistan پاکستان میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، چار پولیس اہلکار ہلاک

TTP Ends Ceasefire With Govt تحریک طالبان پاکستان کا جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان، ملک گیر حملوں کا حکم

Afghan Shelling in Chaman چمن سرحد پر پاکستانی فورسز اور افغان طالبان میں جھڑپ، چھ افراد ہلاک، سترہ زخمی

حکام نے بتایا کہ چمن بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کے شیخ لال محمد سیکٹر میں باڑ کی مرمت کے دوران افغان فورسز کی مداخلت پر جھڑپیں ہوئیں۔ گزشتہ حملے کے دوران 6 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے تھے۔فوج کے میڈیا ترجمان کے مطابق افغان سرحدی فورسز نے حملے میں توپ خانے اور مارٹر کا استعمال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details