پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری Pakistan Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ کو خط لکھا ہے جس میں بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک Yasin Malik کو تمام الزامات سے بری اور جیل سے ان کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے خاندان سے مل سکیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ نے کشمیر کی صورتحال کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 24 مئی کو بیچلیٹ کو خط بھیجا تھا۔Pakistan FM Writes to UN Rights Chief
پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق خط میں ہائی کمشنر کو خاص طور پر بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور ان کی قیادت پر ظلم و جبر اور انہیں فرضی مقدمات میں پھنسانے کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر اور ہیومن رائٹس کونسل پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقامی کشمیری قیادت کو فرضی کیسز کے ذریعے نشانہ بنانے کا فوری نوٹس لیں، خاص طور پر یاسین ملک کے ساتھ کیے گئے سلوک کا۔