اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pak Afghan Chaman Border چمن سرحد ایک ہفتے سے زیادہ وقت کے بعد دوبارہ کھلے گی - پاک افغان چمن بارڈر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

گذشتہ 13 نومبر کو افغان حدود سے نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے بعد سات روز سے پاک افغان چمن بارڈر غیر معینہ مدت کے لیے بند ہے، لیکن اب سرحد کو دوبارہ کھولنے کے لیے پاکستان نے مشروط رضامندی ظاہر کی ہے۔ Pakistan Afghanistan Chaman border

چمن سرحد ایک ہفتے سے زیادہ وقت کے بعد دوبارہ کھلے گی
چمن سرحد ایک ہفتے سے زیادہ وقت کے بعد دوبارہ کھلے گی

By

Published : Nov 21, 2022, 10:50 AM IST

کوئٹہ:افغانستان سے متصل چمن سرحد کو دوبارہ کھولنے کے لیے پاکستان نے مشروط رضامندی ظاہر کی ہے۔ فرینڈ شپ گیٹ پر فرنٹیئر کارپس کے افسران پر افغان فریق کی جانب سے فائرنگ کے بعد ایک ہفتے سے زائد عرصے سے بند ہے۔ چمن کے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایا کہ سرحد کھولنے کا فیصلہ پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحد کو کھولنے اور مذاکرات کے بعد اس فیصلے سے چمن کی سول ملٹری رابطہ کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جس نے پیر سے سرحد کو تجارت اور سفر کے لیے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور پاکستان کسٹمز کے امیگریشن دفاتر بھی کھولے جائیں گے۔ Pak Afghan Chaman Border to reopen

زہری نے کہا کہ میٹنگ کے دوران افغان طالبان کے حکام نے 13 نومبر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور پاکستانی حکام کو یقین دلایا کہ اس واقعے کو انجام دینے والے "دہشت گردوں" کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان کی جانب سے فائرنگ کے بعد پاکستان نے فرینڈشپ گیٹ بند کر دیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Pak Afghan Chaman Border Closed ساتویں روز بھی پاک افغان چمن بارڈر غیر معینہ مدت کیلئے بند

چمن کے ڈپٹی کمشنر زہری نے غیر معینہ مدت تک سرحد بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے کہا، ’’ایک شخص افغان سرحد سے فرینڈ شپ گیٹ پر پاکستانی سرحد میں گھس آیا اور گیٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی، درانداز نے بھی فائرنگ کی جس میں ایک فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد افغان اہلکاروں نے پاکستانی فورسز پر فائرنگ کردی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details