اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nigeria Kidnapping نائجیریا میں مسلح حملے میں کم از کم 50 افراد کو اغوا کر لیا گیا

بکیاوا کے رہائشی ضلع کے اہلکار للانو ماگاجی نے بتایا کہ کل صبح سویرے تقریباً 30 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کاتسینا صوبے کے بکیاوا ضلع پر چھاپہ مارا۔ اس چھاپے میں کم از کم 50 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ حملے کئی ایک افراد زخمی ہوئے۔ اغوا کاروں نے لوگوں کا کھانا بھی لوٹ لیا۔ Armed attack in Nigeria

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 16, 2022, 7:32 PM IST

ابوجا: نائجیریا کے صدر محمد بوہاری کے آبائی شہر کاتسینا ریاست میں ایک مسلح حملے میں کم از کم 50 افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ بکیاوا کے رہائشی ضلع کے اہلکار للانو ماگاجی نے بتایا کہ کل صبح سویرے تقریباً 30 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کاتسینا صوبے کے بکیاوا ضلع پر چھاپہ مارا۔Armed attack in Nigeria

ماگاجی نے کہا ہے کہ چھاپے میں کم از کم 50 افراد کو اغوا کرلیا گیا، کئی ایک افراد زخمی ہوئے، اور اغوا کاروں نے لوگوں کا کھانا بھی لوٹ لیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے پسپتال منتقل کردیا گیا، ماگاجی نے کہا کہ انہوں نے سیکورٹی فورسز کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ ملک میں مسلح افراد کی جانب سے موٹرو سائیکلوں کے استعمال کی وجہ سے اس سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نائیجیریا میں اغوا کی سزا موت ہے لیکن اس کے باوجود تاوان کے لیے ایسے واقعات اکثر و بیشتر نظر آتے ہیں۔ملک میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں مسلح افراد کو تاوان ادا کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ Nigeria Kidnapping

یہ بھی پڑھیں: Nigeria Military Killed 62 Robbers: نائیجیریا میں فوج کی کارروائی میں باسٹھ ڈاکو ہلاک

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details