پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مراکشی فٹبال ٹیم کے شائقین اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد تقریباً 40 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بی ایف ایم ٹی وی نیوز چینل نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 40 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔Morocco Fans Clash with Police
یاد رہے کہ الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں یوسف نے 42ویں منٹ میں گول کیا اور مراکش ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی۔ پہلے ہاف میں ایک گول سے پیچھے رہنے کے بعد پرتگال نے دوسرے ہاف میں کئی مواقع پیدا کیے لیکن مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے گیند کو نیٹ تک نہیں پہنچنے دیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا ہے۔ فتح کا پرچم لہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے والے مراکش کا فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اب انگلینڈ یا فرانس سے مقابلہ ہوگا۔