اردو

urdu

ETV Bharat / international

California Shooting امریکہ کے اوکلینڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک - امریکہ میں فائرنگ کے واقعات

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بدھ کے روز کیلیفورنیا کے اوکلینڈ کے اپ ٹاؤن ضلع میں ہوئی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ Firing in California

امریکہ کے اوکلینڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
امریکہ کے اوکلینڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

By

Published : Jun 23, 2023, 10:12 AM IST

سان فرانسسکو:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اوکلینڈ کے اپ ٹاؤن ضلع میں بدھ کی شام کو ہوئی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یہ معلومات پولیس نے دی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں نے متاثرہ کو طبی امداد فراہم کی۔ متاثرہ شخص کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔ ابھی تک ہلاک ہونے والے شخص شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ قتل کے تفتیش کار فائرنگ کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ دی مرکری نیوز نے جمعرات کو کہا کہ آکلینڈ پولیس اس سال 51 ویں قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ چار روز قبل امریکہ کے شکاگو میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ امریکی شہر شکاگو میں پارکنگ لاٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 19 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ شکاگو سے تقریباً 32.1 کلومیٹر جنوب مغرب میں ولو بروک میں پیش آیا تھا۔ ڈوپیج کاؤنٹی شیرف آفس کے ڈپٹی چیف ایرک سوانسن نے بتایا کہ فائرنگ میں کم از کم 20 افراد کو گولی لگی، جن میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ امریکہ میں گزشتہ ہفتے کے آخر تک فائرنگ کے واقعات میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details