اردو

urdu

Mexico Clash میکسیکو میں تصادم، ایک ہلاک

میکسیکو میں سکیورٹی فورسز اور کارٹیل کے ارکان کے درمیان تصادم میں ایک ہلاک، جبکہ 27 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ وہیں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ One dead, 27 injured in Mexico

By

Published : Jan 6, 2023, 3:53 PM IST

Published : Jan 6, 2023, 3:53 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

میکسیکو سٹی:میکسیکو کی سینالووا ریاست کے دارالحکومت کلیاکان شہر میں سیکورٹی فورسز اور کارٹیل کے ارکان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ یہاں کی مقامی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔One dead, 27 injured in Mexico clash

میکسیکو کے دفاعی سکریٹری لوئس کریسنسیو سینڈوول گونزالیز نے کہا کہ شہر میں سکیورٹی فورسز اور کارٹیل کے ارکان کے درمیان تصادم کے دوران حملہ آور گوزمین لوپیز کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار کر کے میکسیکو سٹی لے جایا گیا ہے۔ تصادم کے دوران تقریباً 27 افراد کو گولیاں لگیں اور ایک شخص کی موت ہو گئی۔

مقامی حکام کے مطابق اس دوران کارٹیل کے ارکان نے تقریباً 250 کاریں جلا دیں۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے تقریباً 18 سڑکوں کو عارضی طور پر بند کر دیا اور اسی دوران تین ہوائی اڈوں پر آپریشن معطل کر دیا جن میں سے کچھ کراس فائر کی زد میں آگئے تھے۔ سینالووا ریاست کے پبلک سیکورٹی سکریٹری کرسٹوبال کاسٹانیڈا نے بتایا کہ فائرنگ میں سات پولیس افسران اور متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق حملہ آور گوزمین لوپیز نے سینالووا کارٹیل کے یوتھ ونگ کی قیادت کی اور میکسیکو کی کئی ریاستوں میں مجرمانہ کارروائیاں کیں۔ وہ سابق کارٹیل لیڈر "ایل چاپو" کا بیٹا ہے، جو 2019 سے امریکہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ گزمین لوپیز کو اس سے قبل اکتوبر 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز کے حکم پر رہا کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: تصادم میں 19 افراد ہلاک

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details