واشنگٹن: امریکہ نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ نائب صدر کملا ہیرس کے جاپان اور جنوبی کوریا کے آئندہ دوروں کے دوران شمالی کوریا جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔ ایک سینئر امریکی اہلکار نے جمعہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے ایسی حرکت کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ Harris Visit to Japan
نائب صدر کے اگلے ہفتے شمال مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر عہدیدار نے کہا کہ یہ ممکن ہے اور ہم نے پہلے کہا تھا کہ شمالی کوریا جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کچھ عرصے سے جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔North Korea may be preparing to test submarine-launched ballistic missile
انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ اس طرح کے ٹیسٹ جنوبی کوریا اور جاپان کی سلامتی کے تئیں ہمارے ارادوں کو مزید مضبوط کریں گے اور مزید کارروائی کی جائے گی۔
شمالی کوریا کی اشتعال انگیز اور عدم استحکام کی پالیسی تشویشناک ہے اور جوہری تجربہ اسی زمرے میں شمار ہوگا۔ محترمہ ہیرس اپنے دورے کے دوران اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب سے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں پر بھی بات کریں گی۔