اردو

urdu

ETV Bharat / international

Shooting Incidents in US ایک روز میں فائرنگ کے نو واقعات، امریکی شہر مرڈر کیپیٹل قرار

رواں برس امریکی شہر نیو اورلینز میں 277 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا جو کہ 1996 کے بعد ایک سال کے دوران قتل کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ Shooting Incidents in US

Nine shooting incidents in one day in US
ایک روز میں فائرنگ کے نو واقعات، امریکی شہر مرڈر کیپیٹل قرار

By

Published : Dec 30, 2022, 8:28 PM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات میں تین افراد قتل کر دیے گئے۔ شہر میں قتل عام اور متشدد جرائم میں ریکارڈ اضافے اور پولیس اسٹافنگ کے مسائل کے باعث شہریوں نے نیو اورلینز کو امریکا کا مرڈر کیپیٹل قرار دے دیا۔Shooting Incidents in US

ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات میں 3 افراد کے قتل سے شہر نے قتل و غارت گری کی واردات کے 1990 کے دہائیوں پرانے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے سب سے زیادہ واقعات کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ رواں برس نیو اورلینز میں 277 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا جو کہ 1996 کے بعد ایک سال کے دوران قتل کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

شہر میں حالیہ جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے شہر کے میئر کو نااہل قرار دے دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی میئر امن و امان قائم رکھنے اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے اور جرائم میں اضافے سے ان کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

شہر کی نئی عبوری پولیس چیف مشیل وڈفورک نے کہا کہ وہ محکمہ پولیس کے روایتی کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہیں تاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے مسئلے کا تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں شہریوں کو بتانہ چاہتی ہوں کہ میں یہیں رہتی ہوں اور میں آپ میں سے ہوں اس لیے میں آپ کی طرز زندگی اور تحفظ کیلئے فکرمند ہوں۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details