اردو

urdu

ETV Bharat / international

NZ New Sanctions Against Russia نیوزی لینڈ نے 75 روسی شہریوں کے خلاف لگائی پابندیاں

نیوزی لینڈ نے 51 مزید روسی شہریوں اور 24 افسران کے خلاف پابندیاں عائد کی ہے۔ روسی ارب پتی الیگزینڈر ابراموف، ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ایوراز کمپنی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ NZ New Sanctions Against Russia

نیوزی لینڈ نے 75 روسی شہریوں کے خلاف لگائی پابندیاں
نیوزی لینڈ نے 75 روسی شہریوں کے خلاف لگائی پابندیاں

By

Published : Oct 12, 2022, 8:55 AM IST

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نانایا مہوتا نے کہا کہ ان کا ملک 51 مزید روسی شہریوں اور 24 افسران کے خلاف پابندیاں عائد کر رہا ہے جو حال ہی میں روس کا حصہ بنے علاقوں سے متعلق ہیں۔ ون نیوز ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق روسی ارب پتی الیگزینڈر ابراموف، ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ایوراز کمپنی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہیں نیوزی لینڈ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ New Zealand Imposes Sanctions Against Russian

نئی پابندیوں کی فہرست میں روسی ریلوے کے سربراہ اولیگ بیلوزیروف، سرکاری نیوکلیئر ایجنسی روساٹم کے سربراہ الیکسی لکاچیف، ریاستی اسلحہ برآمد کنندہ روزوبورون ایکسپورٹ کے سربراہ الیگزینڈر میخیف، روس کے وزیر زراعت دیمتری پیٹروشیف وغیرہ شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ڈونیٹسک اور لوہانسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آراور ایل پی آر)، کھیرسن اور زاپوریزیا علاقوں کے سینiئر عہدیداروں پر بھی پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: Australia New Sanctions Against Russia آسٹریلیا نے نئی پابندیوں کے ساتھ 28 روسیوں کو نشانہ بنایا

دریں اثنا، نئی پابندیوں میں نیوزی لینڈ کی شراب اور سی فوڈ کی برآمدات کے ساتھ ہی روسی ووڈکا اور کیویار کی درآمد پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ روسی تیل، گیس اور متعلقہ پیداواری آلات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ نئی پابندیاں 12 اکتوبر سے لاگو ہوں گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details