کھٹمنڈو: نیپال میں وفاقی ایوان نمائندگان کے 275 اور ساتوں صوبائی اسمبلیوں کے 550 ارکان کے انتخاب کے نتائج منگل کی صبح سے آنا شروع ہو گئے۔ الیکشن کمیشن نے متناسب نمائندگی کے نظام کے تحت ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع کر دی ہے۔ Nepali Congress won 03 seats and UML won 01 seats
کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق آج صبح 8.30 بجے تک کے نتائج میں نیپالی کانگریس 48 سیٹوں پر آگے ہے اور اسے تین سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال - یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ (یو ایم ایل) 38 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے اور ایک سیٹ جیت چکی ہے۔ نیپالی کمیونسٹ پارٹی-ماؤسٹ سینٹر 12 اور راشٹریہ سواتنتر پارٹی 11 سیٹوں پر آگے چل ریی ہے۔خیال رہے کہ پولنگ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ بعض پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ 1,79,88,570 رائے دہندگان میں سے تقریباً 61 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔
وفاقی ایوان نمائندگان اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، نیپالی کانگریس آگے ہے۔ سی پی این۔یو ایم ایل کانگریس کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ سی پی این (ماؤسٹ سینٹر) تیسرے نمبر پر ہے۔ سابق صحافی رابی لامیچھانے کی قیادت والی راشٹریہ سواتنتر پارٹی ووٹوں کی گنتی میں چوتھے نمبر پر ہے۔ کانگریس نے اپنی پہلی جیت مستانگ میں اور بعد میں منانگ میں درج کی۔ اس کے امیدوار یوگیش ٹھکالی گاؤچن مستونگ سے ایوان نمائندگان کے لیے منتخب ہوئے۔ آئی این سی امیدوار ٹیک بہادر گرونگ نے یو ایم ایل کے پولدین چوپانگ کے 2247 ووٹوں کے مقابلے منانگ حلقہ سے 2577 ووٹوں کے ساتھ جیت حاصل کی ہے۔