اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nepal Bans on Import: نیپال نے دس اقسام کی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی

نیپالی حکومت نے ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے سلسلے میں جاری کوششوں کے پیش نظر اگست کے آخر تک 10 قسم کے سامان کی درآمد پر مکمل طور پر پابندی لگا دی ہے۔Nepal Bans on Import

Nepal bans on import of 10 types of goods
نیپال نے دس اقسام کی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی

By

Published : Jul 17, 2022, 10:51 PM IST

کھٹمنڈو: اتوار کو شائع ہونے والے نیپال کے گزٹ کے مطابق 30 اگست تک 300 امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کے موبائل فون، 150 سی سی سے زیادہ کی صلاحیت والی موٹر سائیکلیں، شراب، تمباکو کی مصنوعات، ہیرے، 32 انچ سے بڑے رنگین ٹی وی، جیپ، کاریں اور وین، گڑیا، تاش کے پتوں اور اسنیکس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سرکاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی بیرونی مالیاتی پوزیشن اور ادائیگیوں کے توازن کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہے تاکہ معیشت کو کسی بھی خطرے سے بچایا جا سکے۔Nepal Bans on Import

ایک سینئر ماہر اقتصادیات کیشو آچاریہ نے شنہوا کو بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے اس لیے حکومت کے پاس غیر ضروری اشیا پر پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ محصولات پر اثرات کے باوجود ملک کو سامان کی درآمد کی اجازت دے کر سری لنکا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نیپال نیشنل بینک کے مطابق ’’نیپال کے زرمبادلہ کے ذخائر مالی سال 2021-22 کے پہلے 11 مہینوں میں 19.6 فیصد کم ہو کر 9.45 بلین امریکی ڈالر رہ گئے، جو کہ جولائی 2021 کے وسط میں 11.75 بلین ڈالر تھا۔‘‘مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق نیپال کے لیے زرمبادلہ کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ترسیلات زر میں اس مدت کے دوران معمولی بہتری آئی ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details