کاراکاس:وینزویلا کے شمالی صوبے اراگوا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 52 دیگر لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے اتوار کو ٹیلی ویژن پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’صدر نکولس مادورو اسے ایک آفت زدہ علاقہ قرار دینے جا رہے ہیں اور انہوں نے تین دن کے سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔ landslide in Venezuela
بیان کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ شدید بارش کے باعث ہوئی۔ بارش کی وجہ سے دارالحکومت کاراکاس سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر لاس تیجیریاس کے قریب کئی ندیوں میں طغیابی ہے۔ نائب صدر روڈریگیز نے اتوار کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بولیورین نیشنل آرمڈ فورسز کو بھیج دیا گیا ہے۔