اردو

urdu

ETV Bharat / international

UNICEF on Pakistan Flood پاکستان میں سیلاب سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے متاثر - بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ

یونیسیف نے کہا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 1.6 کروڑ بچے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں اس سیلاب کی تباہ کاریوں کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جاپانی حکومت نے جمعہ کو 70 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ UNICEF On Pakistan Flood

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 17, 2022, 3:23 PM IST

Updated : Sep 17, 2022, 4:21 PM IST

اسلام آباد: بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 1.6 کروڑ بچے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں سے کم و بیش 34 لاکھ بچوں کو زندگی بچانے کے لئے مدد کی فوری ضرورت ہے۔UNICEF On Pakistan Flood

حال ہی میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال انتہائی سنگین ہے، جہاں غذائی قلت کے شکار بچے اسہال، ڈینگو بخار، جلد کی بیماریوں اور دیگر تکلیف دہ بیماریوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں کم از کم 528 بچے جان گنوا چکے ہیں اور ان میں سے ہر ایک بچے کی موت ایسا سانحہ تھا جس سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ امداد میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں مزید کئی بچے اپنی جانیں گنوادیں گے۔

پاکستان کے اخبار دان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون سے اب تک سیلاب میں مزید 40 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1545 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جاپانی حکومت نے جمعہ کو 70 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ کناڈیائی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 30 لاکھ کناڈیائی ڈالر کی امداد کا بھی وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Floods in Pakistan پاکستان سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں شفافیت کے لیے ڈیجیٹل سروس کا آغاز

یو این آئی

Last Updated : Sep 17, 2022, 4:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details