اردو

urdu

ETV Bharat / international

MEA on Zakir Naik ہم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو واپس لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، وزارت خارجہ - ذاکر نائیک کی حوالگی

وزارت خارجہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو عمان سے حوالگی کی خبروں پر کہا کہ ہم انھیں واپس لانے اور بھارت میں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ اگر بھارت کا عمان کے ساتھ حوالگی سے متعلق معاہدہ ہے تو ہمیں اس فہرست کی جانچ کرنی ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 24, 2023, 7:37 PM IST

نئی دہلی: ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے نائیک کو عمان سے حوالگی کی خبروں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم انھیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پر نفرت پھیلانے اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات ہیں جس کی وجہ سے وہ بھارت کو مطلوب ہیں۔ انھوں نے 2016 میں بھارت کو چھوڑ کر ملائیشیا میں پناہ اختیار کی ہوئی ہے۔ بھارت کی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے ان کے خلاف مذہبی منافرت اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں شکایت شکایت درج کرائی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان باغچی نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت میں متعدد مقدمات میں ملزم ہے اور وہ انصاف سے مفرور ہے اس لیے ہم نے یہ معاملہ حکومت عمان اور عمان کے حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ اسلامی مبلغ نائیک کی حوالگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، باغچی نے کہا کہ اگر بھارت کا عمان کے ساتھ حوالگی کا معاہدہ ہے تو انہیں تصدیق شدہ فہرست کے ساتھ تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حوالگی معاہدے کے حوالے سے کہا کہ میں اس کی جانچ کروں گا۔ میرے خیال میں جن ممالک کے ساتھ حوالگی کا معاہدہ ہے ان کی فہرست پہلے سے ہی پبلک ڈومین میں ہے۔ عمان اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔ تاہم مجھے دوبارہ تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دراصل چند روز قبل یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک مارچ کے اخیر میں عمان میں مذہبی خطبہ دینے کے لیے مدعو ہیں اور جب وہ وہاں پہنچیں گے تو انھیں مقامی قوانین کے مطابق حراست میں لے لیا جائے گا اور پھر بھارت کے حوالے کردیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ سال فیفا ورلڈ کپ کے دوران عمان کا دورہ کیا تھا۔ جہاں ان کے مذہبی خطبات کی وجہ سے عمان کے ممکنہ دورے نے بہت بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا اور بعد میں عمانی حکام نے فیفا کے دوران ان کے مجوزہ خطبات کو منسوخ کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں بھارت کو مطلوب ہیں وہ 2016 سے ملائیشیا میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے گزشتہ سال ذاکر نائیک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details