ماسکو: روسی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نو فضائی اور نو سمندری ڈرون نے مقامی وقت کے مطابق صبح 4:20 پر حملہ کیا۔ سیواستوپول کریمیا کا سب سے بڑا شہر ہے جس پر روس نے 2014 میں قبضہ کیا تھا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم ایک جنگی جہاز تباہ ہوا، حالانکہ اس حوالے سے یوکرین کی جانب سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
Ukraine Russia War یوکرین نے بحیرہ اسود میں روسی بحری بیڑے پر ڈرون حملے کیے، روس - روسی گورنر میخائل رزوزیف
روس نے یوکرین پر جزیرہ نما کریمیا کے بندرگاہی شہر سیواستوپول میں بحیرہ اسود میں روسی فلیٹ ہیڈ کوارٹر پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کرنے کا الزام لگایا ہے۔ Massive drone attack on Black Sea Fleet Says Russia
شہر کے روسی گورنر میخائل رزوزیف نے کہا کہ روسی بحریہ نے اس حملے کا بھرپور جواب دیا ہے۔ روسی میڈیا نے گورنر کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی طرف سے 24 فروری کے بعد سے یہ سب سے مہلک حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے تمام بمبار ڈرون کو مار گرایا گیا اور اس کارروائی میں شہری ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ سوستوپول کے لنگر خانے پر حملے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔ چار میرین بمباروں کو مار گرایا گیا اور تین دیگر حملہ آور بمباروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ Massive drone attack on Black Sea Fleet Says Russia
واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں بھی یوکرین کی فوج نے بحر اسود میں روسی بیڑے پر حملہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Ukraine Demands Iran یوکرین نے ایران سے روس کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ کیا