اردو

urdu

ETV Bharat / international

Landslides in Nepal نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے سترہ افراد ہلاک - نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ

نیپال کے اچھام ضلع میں مسلسل بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جب کہ پانچ دیگر لاپتہ ہوگئے۔ وہیں حکام کی جانب سے راحت رسانی کام شروع کر دیا گیا۔ ہمالیائی ملک ہونے کے ناطے نیپال میں مانسون کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب جیسی قدرتی آفات کا خدشہ رہتا ہے۔ Landslides in Nepal

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 17, 2022, 5:32 PM IST

کھٹمنڈو: نیپال کے اچھام ضلع میں جمعہ کی صبح سے مسلسل بارش کے باعث رات کے وقت تودے گرنے سے کم از کم 17 افراد کی موت اور پانچ دیگر لاپتہ ہو گئے۔ ایک مقامی اہلکار نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع میں کل صبح سے مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے رات میں مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس دوران، دور مغربی نیپال میں ضلع کے تین مختلف حصوں میں کچھ مکانات مٹی کے تودوں کی زد میں آ گئے۔Landslides in Nepal

ضلع کے ایک افسر من راج اچاریہ نے کہا ریسکیو ٹیموں نے 17 لوگوں کی لاشیں نکال لی ہیں اور 11 زخمیوں کو موقع سے بچا لیا ہے۔ پانچ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کو ریسکیو آپریشن کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اچاریہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کے لئے بذریعہ ہوائی جہاز پڑوسی صوبے میں لے جایا گیا ہے۔ ہمالیائی ملک ہونے کے ناطے نیپال میں مانسون کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب جیسی قدرتی آفات کا خدشہ رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details