اردو

urdu

ETV Bharat / international

Man Stung by Bees نوجوان شہد کی مکھیوں کے 20 ہزار ڈنک کا شکار

لندن میں ایک نوجوان نے غلطی سے شہد کی مکھیوں کے چھتے کو نقصان پہنچایا اور شہد کی مکھیوں نے اسے 20 ہزار سے زیادہ مرتبہ ڈنک مارا جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ Youth hospitalized after being stung by bees

نوجوان شہد کی مکھیوں کے 20 ہزار ڈنک کا شکار
نوجوان شہد کی مکھیوں کے 20 ہزار ڈنک کا شکار

By

Published : Sep 2, 2022, 11:36 AM IST

لندن: لندن میں ایک نوجوان نے غلطی سے شہد کی مکھیوں کے چھتے کو نقصان پہنچایا اور شہد کی مکھیوں نے اسے 20 ہزار سے زیادہ مرتبہ ڈنک مارا جس کی وجہ سے اسے اسپتال میں بھرتی ہونا پڑا۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق متاثر نوجوان آسٹن بیلامی کی ماں شاونا کارٹر نے کہا کہ آسٹن نے 26 اگست کو لیموں کے درخت کی کٹائی کے دوران ایک خطرناک افریقی مکھی کے چھتے کو کاٹ دیا۔ جس کے بعد شہد کی مکھیوں نے اس پر حملہ کر دیا اور اس خوفناک حملے میں 30 شہد کی مکھیاں بھی اس کے منہ میں گھس گئیں۔ Man Stung by Bees Twenty Thousands times in London

یہ بھی پڑھیں: شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے بچہ ہلاک

اس کی دادی اور چچا درخت کے پاس کھڑے تھے لیکن وہ آسٹن کی مدد نہیں کر سکے کیونکہ ان پر بھی شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا تھا۔ نوجوان کی دادی فلس ایڈورڈز نے بتایا کہ شہد کی مکھیاں باہر نکل کر اسے کاٹنا شروع کردیا تو اس نے خود کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا۔ وہ مدد کے لیے 'مدد، مدد' پکارتا رہا تھا لیکن کوئی بھی اس کی مدد نہیں کر سکا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details