نیویارک:ایک 35 سالہ شخص کو 2021 میں پانچ سالہ بھارتی نژاد امریکی بچے کی موت کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے لوزیانا کے کیڈو پیرش میں ایک جج نے 100 سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2021 میں مایا پٹیل شریوپورٹ کے مونک ہاؤس ڈرائیو میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں کھیل رہی تھی کہ اسی وقت جوزف لی اسمتھ کی بندوق سے چلائی گئی گولی ہدف سے چوک گئی اور مایا پٹیل کو جا لگی۔
کیڈو پیرش ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے اس ہفتے اعلان کیا کہ مارچ 2021 میں مایا پٹیل کے قتل کے سلسلے میں، ڈسٹرکٹ جج جان ڈی موزلی جونیئر نے مجرم اسمتھ کو پروبیشن، پیرول یا سزا میں کمی کے بغیر 60 سال قید کی سزا سنائی ہے۔جج نے یہ بھی حکم دیا کہ اس سال جنوری میں قتل کے مجرم پائے گئے اسمتھ کو مایا پٹیل قتل معاملے میں تحقیق کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر الگ الگ دفعات میں 40 سال کی سزا سنائی ہے۔