اردو

urdu

ETV Bharat / international

Electricity breakdown in Pakistan پاکستان کے بڑے شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن - پاکستان میں بجلی کا بحران

پاکستان کی وزارت توانائی نے پیر کو کہا کہ بجلی کی مین لائنوں میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا نظام ٹھپ ہوگیا ہے۔ وزیر توانائی خرم دستگیر کے مطابق بارہ گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی کا نظام بحال ہوجانے کی توقع ہے۔

Major electricity breakdown across major cities in Pakistan
پاکستان کے بڑے شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

By

Published : Jan 23, 2023, 3:46 PM IST

اسلام آباد: پاکستانی عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ آج پاکستان کا بڑا حصہ صبح سے ہی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان کی وزارت توانائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صبح 7.34 بجے نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

پاکستان کی وزارت توانائی کا ٹویٹ

بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بجلی کی بندش سے میٹرو سروس بھی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ بجلی واپس آنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی بجلی کی قلت اور طویل کٹوتیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ بجلی بچانے کے لیے حکومت رات 8 بجے ہی بازار بند کروا رہی ہے۔ پاکستان میں پہلے آٹا ختم ہوا، پھر گیس اور پیٹرول کا بحران گہرا ہوا اور اب بجلی بھی فیل ہوگئی ہے۔ مقامی میڈیا نے وزارت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ سسٹم کو مکمل طور پر بحال کرنے میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Crisis پاکستان میں جلد ہی گاڑیوں کے پہیے رک سکتے ہیں

مقامی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے 22 اضلاع بجلی سے محروم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details