یروشلم: سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے فلسطینی قیدی کریم یونس کو 40 سال اسرائیلی جیل میں قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی جیل حکام نے 66 سالہ یونس کو جمعرات کی صبح تل ابیب کے شمال میں واقع حدریم جیل سے رہا کیا۔ الجزیرہ کے مطابق کریم یونس کو 1983 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسرائیلی عدالتوں میں تین سال قبل مقبوضہ شام کی گولان پہاڑیوں میں ایک اسرائیلی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔Longest Serving Palestinian Prisoner
کریم یونس کا تعلق اسرائیل کے اندر فلسطینی گاؤں آرا سے ہے، جہاں جمعرات کو رشتہ داروں اور دوستوں کے ہجوم نے ان کا استقبال کیا۔ جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی اکثریت کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے، یونس اسرائیل کا فلسطینی شہری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: