کولمبو:سری لنکا کے الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز مقامی بلدیاتی کونسل کے انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ کمیشن کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سمن سری رتنائیکے نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس بارے میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا ہے کہ انتخابات کب ہوں گے۔ کمیشن جلد ہی سیاسی جماعتوں کے سکریٹریوں سے بات کرے گا اور پھر ان کے نمائندوں سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرے گا۔ واضح رہے کہ بلدیاتی کونسل کے انتخابات پہلے 9 مارچ کو ہونے والے تھے لیکن ٹریژری کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے 25 اپریل کو شیڈول کر دیا گیا۔ سری لنکا میں بلدیاتی انتخابات چار سال میں ایک بار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Protest in Sri Lanka سری لنکا میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں بیس سے زائد مظاہرین زخمی