اردو

urdu

ETV Bharat / international

Cholera Case کویت میں ہیضے کا پہلا معاملہ - ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

کویت نے پڑوسی ملک سے حال ہی میں واپس آنے والے ایک شہری میں ہیضے کے انفیکشن کا پہلا معاملہ درج کیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ہر سال پوری دنیا میں ہیضے کے 1.3 سے 4 ملین کے درمیان معاملے ہوتے ہیں۔ ہیضے کے انفیکشن سے 21,000 اور 143,000 کے درمیان اموات ہوتی ہیں۔Kuwait Reports First Cholera Case

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 26, 2022, 7:37 PM IST

دوحہ: کویت نے پڑوسی ملک سے حال ہی میں واپس آنے والے ایک شہری میں ہیضے کے انفیکشن کا پہلا معاملہ درج کیا ہے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (کے یو این اے) نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ شہری کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور اس کا ایک اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔Kuwait Reports First Cholera Case

وزارت نے کویت میں ہیضے کے پھیلنے کے امکان کو مسترد کر دیا، لیکن شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر محفوظ پانی اور خوراک کے ذرائع سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ہر سال پوری دنیا میں ہیضے کے 1.3 سے 4 ملین کے درمیان معاملے ہوتے ہیں۔ ہیضے کے انفیکشن سے 21,000 اور 143,000 کے درمیان اموات ہوتی ہیں۔ عراق اور شام اس وقت ہیضے کی وباء کا شکار ہیں۔ رواں ماہ شام میں ہیضے کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 1400 تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Cholera Outbreak in Nigeria نائیجیریا میں ہیضے کی وبا سے 382 افراد ہلاک

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details