ٹوکیو: جاپان کے آنجہانی سابق وزیر اعظم شینزو آبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے اتوار کو ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات Upper House Elections میں بڑی جیت حاصل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر تین سال بعد ایوان بالا کے نصف حصے کے لیے انتخاباتہوتے ہیں۔ اس سال ایوان بالا کی 248 سیٹوں میں سے 125 سیٹوں کے لیے انتخابات اتوار کے روز ہوئے تھے۔Elections in Japan
مقامی نیوز کے مطابق وزیر اعظم فومیو کشیدا کی حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے 125 سیٹوں میں سے نصف سے زیادہ 63 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کی وجہ سے ملک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور سکیورٹی خطرات کے باوجود حکمران جماعت کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔ایل ڈی پی اور اس کے اتحادی کومیتو کو کل 76 نشستیں ملیں۔ اس طرح 248 رکنی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اس نے اپنی اکثریت برقرار رکھی ہے۔
مقامی کیوڈو نیوزکی رپورٹ کے مطابق آئین میں ترمیم کے حامی کیمپ میں ایل ڈی پی-کومیتو اتحاد، دو اپوزیشن جماعتیں اور آزاد شامل ہیں۔ جس کو ایوان بالا میں 179 نشستیں ملی ہیں۔ اس کامیابی سے وہ آئندہ تین برس کے لیے مزید بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ تاہم اس کے باوجود قدامت پسند وزیر اعظم کو بڑھتی ہوئی قیمتوں اور توانائی کی قلت جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ موسم گرما کی ابتدائی دنوں میں گرمی کی شدید لہر نے بجلی کے بحران کو پہلے کھڑا کر دیا ہے۔ ایل ڈی پی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ستمبر تک کابینہ اور حکمران جماعت کی ایگزیکٹو کے اختیارات میں ردوبدل کا امکان ہے۔
ایوان زیریں کے رکن اور ایل ڈی پی کے سربراہ سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے باوجود اتوار کو انتخابات کرائے گئے۔ قابل ذکرہے کہ آبے کو 8 جولائی کو نارا میں ایل ڈی پی کی حمایت میں تقریر کرتے ہوئے بحریہ کے ایک سابق فوجی نے گولی مار دی تھی۔ ڈاکٹروں نے آبے کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔