نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر اگلے ماہ روس کا دورہ کریں گے۔ ایس جے شنکر 8 نومبر کو ماسکو پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ اپنے روسی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔ ایس جے شنکر ایک ایسے وقت میں روس کا دورہ کر رہے ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی عروج پر ہے۔ روس اور یوکرین نے گزشتہ چند دنوں سے ایٹم بم کے استعمال کے بارے میں وقتاً فوقتاً وارننگ بھی دے چکا ہے۔Jaishankar to visit Moscow
Jaishankar to visit Moscow وزیر خارجہ ایس جے شنکر اگلے ماہ روس کا دورہ کریں گے - جے شنکر کا ماسکو دورہ
وزیر خارجہ ایس جے شنکر 8 نومبر کو روس کا دورہ کریں گے جہاں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ Jaishankar to visit Moscow
وزیر خارجہ ایس جے شنکر
واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران راج ناتھ سنگھ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو سے کہا کہ یوکرین جنگ میں کسی بھی طرف سے جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری یا ریڈیولاجیکل ہتھیاروں کے استعمال کا امکان انسانیت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ سنگھ نے شوئیگو سے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے جنگ کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔
Last Updated : Oct 27, 2022, 10:23 PM IST