نئی دہلی: بھارت کے دو روزہ دورے پر آئے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے آج وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے قومی دارالحکومت دہلی میں ملاقات کی۔ اس دوران جے شنکر نے کہا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھائیں گے۔UAE Foreign Minister in Delhi
وزیر خارجہ جے شنکر کا ٹویٹ جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ بھارت میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ یہ ہماری اس سال چوتھی منظم میٹنگ ہے جو ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھائے گا۔
جے شنکر نے مزید لکھا کہ آج متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران ہمارے دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، قونصلر امور، تعلیم اور غذائی تحفظ میں پیش رفت کو سراہا۔ اس کے علاوہ عالمی صورتحال اور مختلف علاقائی ہاٹ سپاٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے اخیر میں لکھا کہ دونوں ممالک کے مابین مکالمہ ہماری مضبوط اور قریبی شراکت کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: UAE Foreign Minister India visit یو اے ای کے وزیر خارجہ بھارت کے دو روزہ دورے پر
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان پیر سے بھارت کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، بھارت کی وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان 21 سے 22 نومبر 2022 تک بھارت کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔