اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے شادی کرلی

Jacinda Ardern Marries جوڑے کی شادی سال 2022 کے شروع میں ہونی تھی، لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اس کو منسوخ کیا گیا۔ جیسنڈا آرڈرن 2017 میں بائیں بازو کی سیاست اور قیادت میں خواتین کیلئے عالمی آئیکن بنی تھیں۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 14, 2024, 1:40 PM IST

Etv Bharatjacinda-ardern-marries-partner-clarke-gayford-in-private-ceremony
نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے شادی کرلی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے بالآخر اپنے درینہ دوست کلارک گیے فورڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 43 سالہ جیسنڈا آرڈرن اور 47 سالہ کلارک گیے فورڈ کی شادی کی نجی تقریب ہفتے کے روز منعقد کی گئی۔ جوڑے کی شادی سال 2022 کے شروع میں ہونی تھی، لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اس کو منسوخ کیا گیا۔ جیسنڈا آرڈرن 2017 میں بائیں بازو کی سیاست اور قیادت میں خواتین کیلئے عالمی آئیکن بنی تھیں۔

جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی اُن دو خواتین سیاست دانوں میں سے ایک ہیں جو اقوام متحدہ کے اجلاس میں بیٹی کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں۔ شادی کی تقریب کی بات کریں تو اس میں 50 سے 75 مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے سفید اور دلہے نے سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں جوڑے کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب میں نیوزی لینڈ کے موجودہ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ جیسنڈا آرڈرن 2017 سے 2023 تک نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم رہی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details