روم:اٹلی میں جمعرات کو چاقو سے حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور آرسنل کے فٹبالر پابلو ماری سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اطالوی شہر میلان کے مضافات میں ایک سپر مارکیٹ کے اندر پیش آیا۔Italy stabbing
پولیس کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ ایک ذہنی طور سے معذور شخص نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ جس میں ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے اور چار افراد شدید زخمی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں دہشت گردی کے کسی منصوبے کی تردید کی ہے۔