یروشلم:یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف ) نے حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے کا الزام لگانے والی ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے ۔ لیکن ان کی اپنی فوٹیج میں دکھائی دے رہا ہے کہ غیر مسلح افراد اپنے ہاتھ اوپر اٹھاتے ہیں اور گھٹنے ٹیکتے ہوئے ہتھیار ڈال دیتے ہیں، اس کے بعد آئی ڈی ایف کے سپاہی پیچھے سے انھیں ختم کر دیتے ہیں۔" ،"اس کے بعد جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا اور ایسا لگتا ہے کہ اسالٹ رائفلیں لاشوں کے قریب رکھ دی گئی ہیں۔ یہ افراد عام شہری بھی ہو سکتے ہیں جنہوں نے باڑ کے گرنے کے بعد اسے عبور کیا۔ اگر انھوں نے ہتھیار ڈال دیا تھا تو پھر ان کا قتل ماورائے عدالت سزائے موت کا عمل ہے جو ایک جنگی جرم ہے۔
دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے بیچ جاری کشیدگی میں اب تک سینکڑوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ تازہ اعداد وشمار کے مطابق غزہ میں مہلوکین کی تعداد 950 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ یہاں 5 ہزار افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ وہیں اسرائیل 1200 ہلاکتوں کا دعویٰ کررہا ہے، یہاں 3000 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔