اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pope Francis on Al-Aqsa Mosque Raid: اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں، پوپ فرانسس - پوپ فرانسس کا اسرائیلی کاروائی پر بیان۔

ویٹیکن سٹی میں دو سال بعد کورونا پابندیوں کے بغیر مسیحی مذہبی تہوار ایسٹر منایا گیا۔ اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں ہے اور مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے نہ روکا جائے۔ Pope Francis on Al-Aqsa Mosque Raid

Pope Francis
پوپ فرانسس

By

Published : Apr 18, 2022, 6:24 PM IST

پوپ فرانسس نے مسیحی مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے نہ روکا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں ہے۔ اس دوران پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دعا بھی کی بطور خاص اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے لیے دعا کی۔ Pope Francis on Al-Aqsa Mosque Raid

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح فجر کی نماز کے وقت مسلمانوں کے اول قبلہ، مسجد الاقصیٰ Al-Aqsa Mosque پر چھاپہ مارنے کی کاروائی کی۔ اس دوران نمازیوں پر تشدد بھی کیا گیا، جس میں 19 فلسطینی زخمی بھی ہوئے، صیہونی فورسز نے نمازیوں کو مسجد سے نکال کر تالے لگا دیے۔ دو روز قبل بھی مسجد میں چھاپے میں سو سے زیادہ نمازی زخمی ہوئے اور سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔


پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں یوکرین میں جاری جنگ پر افسوس کا اظہار کیا اور امن کی اپیل کی۔ پاپائے روم نے امسالہ ایسٹر کو ’جنگ والا ایسٹر‘ کا نام دیتے ہوئے کہا کہ لوگ تکلیف میں ہیں اور ان کے مصائب ختم ہونا چاہییں۔ اس سے قبل بھی پوپ فرانسس نے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ پر غم کا اظہار کرچکے ہیں اور یوکرین میں امن بحال کرنے کی اپیل بھی کرچکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ یوکرین میں اس وقت خون اور آنسوؤں کی ندیاں بہہ رہی ہیں، یہ صرف فوجی آپریشن نہیں ہے بلکہ یہ ایک جنگ ہے جو موت، تباہی اور غربت لا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Israeli Forces Raid Al-Aqsa Mosque Again: اسرائیلی پولیس کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر تشدد

کورونا کی عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا کہ پوپ فرانسس نے ایسٹر کے موقع پر ویٹیکن سٹی میں تقریباً پچاس ہزار مسیحی زائرین کے اجتماع سے خطاب کیا۔ کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد شرکاء کی بڑی تعداد تہوار میں شرکت کے لیے پہنچی۔ پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹر اسکوائر میں شرکاء سے خطاب کیا اور مذہبی رسومات ادا بھی کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details