اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 4:28 PM IST

ETV Bharat / international

جنگ ​​سے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے نقصان کا تخمینہ

اسرائیل حماس جنگ کا اثر تل ابیب کی معیشت پر براہ راست پڑا ہے۔ اسرائیل سینٹرل بینک کے مطابق حماس کے ساتھ جنگ ​​میں اسرائیل کو 197 بلین شیکل (53 بلین ڈالر) کا نقصان ہونے کا تخمینہ ہے جس کا اثر اگلے سال بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ Israel Central bank

Israel Central bank
اسرائیل سینٹر بینک

تل ابیب: اسرائیل سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ میں یہودی ریاست کو تقریباً 197 بلین شیکل (53 بلین ڈالر) کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔ بینک آف اسرائیل کے مطابق اس رقم میں تقریباً 107 بلین شیکل دفاعی اخراجات، 22 بلین شیکل نقصان کے معاوضے اور 25 بلین شیکل دیگر شہری اخراجات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حکومتی قرضوں پر سود 8 ارب شیکل تک پہنچنے کا امکان ہے، جب کہ جنگ کی وجہ سے محصولات کے نقصانات کا تخمینہ 35 بلین شیکل تک کا ہے۔

اسرائیلی مرکزی بینک کی پیشن گوئی کی بنیاد پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق سرائیلی معیشت پر جنگ کا براہ راست اثر اگلے سال 2024 تک رہے گا۔ رپورٹ کے ہی مطابق اسرائیل کی جی ڈی پی میں 2023 اور 2024 میں 2 فیصد کا اضافہ متوقع ہے، جو گزشتہ ماہ کی پیشن گوئی میں 2023 کے لیے 2.3 فیصد اور 2024 کے لیے 2.8 فیصد کے نمو کے تخمینے سے کم ہے۔ توقعات سے زیادہ اخراجات اور ٹیکس وصولیوں میں تیزی سے کمی کی وجہ سے بینک نے اندازہ لگایا ہے کہ سرکاری قرضہ 2022 میں جی ڈی پی کے 60.5 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 63 فیصد اور 2024 کے آخر تک 66 فیصد ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان سات اکتوبر سے جنگ جاری ہے جس میں 6 ہزار بچوں سمیت 15 ہزار سے زائد فلسیطینی جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ 12 سو اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ چند روز سے غزہ میں قطر کی ثالثی کی وجہ سے پہلے چار روز کی عارضی جنگ بندی نافذ کی گئی اور اب اس میں مزید دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس دوران اسرائیل حماس کے درمیان معاہدے کے تحت درجنوں قیدیوں کو رہا کیا گیا اور غزہ میں امدادی سامان کا داخلہ ممکن ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

پیر کے روز بھی حماس نے گیارہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے۔ معاہدے کے تحت حماس اب تک 50 سے زائد یرغمالیوں کو رہا کر چکا ہے، جبکہ اسرائیل نے بھی سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کر دیا ہے لیکن دوسری جانب اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور وہاں سے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرچکا ہے۔ جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کے بعد حماس منگل کو بھی مزید بیس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details