اردو

urdu

ETV Bharat / international

معاہدے کے تحت حماس نے 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا: قطر

قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طئے پانے والے معاہدے کے تحت آج صبح سے غزہ میں چار روزہ جنگ بندی نافذ ہوگئی ہے اور حماس نے 24 یرغمالیوں کو رہا بھی کر دیا ہے۔ جبکہ معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 150 فلسطینی قیدیوں اور غزہ میں قید 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہے۔ Israeli hostages released

Israel Hamas ceasefire, Hamas released 13 hostages
معاہدے کے تحت حماس نے تیرہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 8:57 PM IST

Updated : Nov 24, 2023, 10:29 PM IST

غزہ: قطر کی ثالثی میں چار روزہ جنگ بندی جمعہ کی صبح سے نافذ ہونے کے بعد شام کے وقت حماس نے معاہدے کے تحت 24 یرغمالیوں کو بھی رہا کر دیا ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر 24 اسرائیلی یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے عملے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے فریم ورک میں ریڈ کراس کو موصول ہونے والے 24 سویلین یرغمالیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انھوں مزید کہا کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ریڈ کراس کو انسانی ہمدردی کے معاہدے کے تحت 24 شہری موصول ہوئے ہیں، متعدد تھائی شہریوں کو بھی رہا کر دیا گیا ہے اور وہ فی الحال ریڈ کراس کے ساتھ غزہ سے باہر جا رہے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رہا ہونے والوں میں 13 اسرائیلی شہری شامل ہیں، جن میں سے کچھ کی دوہری شہریت ہے، اس کے علاوہ 10 تھائی شہری اور ایک فلپائنی شہری ہے۔ اس کے علاوہ ہم اسرائیلی جیلوں میں زیر حراست 39 خواتین اور بچوں کی رہائی کی بھی تصدیق کرتے ہیں اور اس طرح سے معاہدے کے پہلے دن کے عزم کو برقرار رکھا گیا ہے۔

رہا کیے گئے یرغمالیوں کو رفاحہ کراسنگ بارڈر کے ذریعہ مصر کے حوالے کیا جائے گا اور پھر وہاں فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ان کو اسرائیل لایا جائے گا۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے بھی ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے دوران تھائی لینڈ کے 12 اسیروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قطر کی ثالثی میں چار دن کی جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 150 فلسطینی قیدیوں اور غزہ میں قید 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ امدادی ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوں گے۔ فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی جیلوں سے 24 خواتین اور 15 بچے رہا ہوں گے اور شروع میں مجموعی طور پر 39 قیدی رہا کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Nov 24, 2023, 10:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details