اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج کی غزہ سے واپسی شروع - شمالی غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی

Israeli Troops in Gaza اسرائیل پر امریکہ کی جانب سے جنگ کی شدت کو کم کرنے کا دباؤ رنگ لا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ سے واپسی شروع ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے واضح کیا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا انتظامیہ فلسطینی سنبھالیں گے۔

Israel began withdrawing troops from northern Gaza
Israel began withdrawing troops from northern Gaza

By UNI (United News of India)

Published : Jan 17, 2024, 7:31 AM IST

تل ابیب: اسرائیل نے غزہ سے 36ویں ڈویژن واپس بلا لی۔ یہ ڈویژن غزہ میں لڑنے والے چار فوجی ڈویژنوں میں سے ایک ہے جب کہ باقی تین ڈویژن انکلیو میں رہیں گے۔ 36 ویں ڈویژن آرام اور تربیت کے لیے اسرائیل واپس آئے گی اس سے پہلے کہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ آیا اسے دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔ اس ڈویژن نے شمالی غزہ میں کام کیا ہے جو اسرائیل کی شدید ترین بمباری کا منظر ہے جہاں ہزاروں فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ڈویژن میں اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کا جشن مناتے ہوئے فوٹیج شیئر کیں۔

اسرائیل کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس کے اہم اتحادی امریکہ کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا ہے کہ وہ جنگ کو کم شدّت کی لڑائی میں بدل دے۔

فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پانچ بریگیڈز یا کئی ہزار فوجیوں کو تربیت اور آرام کے لیے آنے والے چند ہفتوں میں غزہ سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ غزہ کے کچھ علاقوں بالخصوص شمالی نصف حصے میں جنگ کی شدّت کم ہو رہی ہے جہاں فوج کا کہنا ہے کہ وہ آپریشنل کنٹرول سنبھالنے کے قریب ہے تاہم غزہ کے دیگر علاقوں خصوصاً جنوبی شہر خان یونس اور علاقے کے مرکزی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔

  • جنگ ختم ہونے پر غزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے ایک بیان دیا ہے جس کے مطابق جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details