اردو

urdu

ETV Bharat / international

Iran Sanctions on US ایران نے دس امریکی شہریوں، چار اداروں پر عائد کی پابندی

ایران نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ایران میں تشدد اور فسادات کو ہوا دینے کا حوالہ دیتے ہوئے 10 امریکی شہریوں اور چار اداروں پر پابندی لگا دی ہے۔ Iran imposed sanctions on 10 American citizens

ایران نے دس امریکی شہریوں، چار اداروں پر عائد کی پابندی
ایران نے دس امریکی شہریوں، چار اداروں پر عائد کی پابندی

By

Published : Nov 1, 2022, 10:36 AM IST

تہران: ایران نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ایران میں تشدد اور فسادات کو ہوا دینے کا حوالہ دیتے ہوئے 10 امریکی شہریوں اور چار اداروں پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ اطلاع ایران کی وزارت خارجہ نے دی ہے۔ وزارت نے پیر کو اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندیاں ایرانی حکام کی جانب سے امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ ’’خطے میں جرات مندانہ اور دہشت گردانہ اقدامات‘‘ کے انسداد کے لیے منظور کردہ قانون سازی پر مبنی ہیں۔ Iran imposed sanctions on American Organizations

ایران کی جانب سے جن امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا، سینٹرل کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر گریگوری گیلوٹ، امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکریٹری ویلی ایڈمو اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia bans 25 more Americans روس نے مزید 25 امریکیوں کے داخلے پر عائد کی پابندی

ایران نے جن امریکی اداروں پر پابندی عائد کی ہے ان میں یونائیٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر ایران، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی، نائنتھ ایئر فورس اور نیشنل گارڈ آف یونائٹیڈ اسٹیٹس شامل ہیں۔ پابندی کے بعد نشانہ بنائے گئے افراد کو ویزہ حاصل کرنے اور ایران میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا، ساتھ ہی ایران میں ان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details