تہران: ایران کے سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو "ملک کے خلاف جاسوسی" کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدلیہ کی سرکاری خبررساں ایجنسی میزان نیوز نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق علی رضا اکبری پر 'برطانیہ کے لیے جاسوسی' کرکے زمین پر فساد برپا کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ایرانی حکام اسلامی ضابطوں اور داخلی سلامتی کی خلاف ورزی سے متعلق جرائم اور کے لیے یہی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ علی رضا اکبری کے خلاف فرد جرم کے مطابق ملزم نے برطانیہ کی خفیہ انٹیلی جنس سروس، جسے MI6 بھی کہا جاتا ہے، ان کے ساتھ جاسوسی اور تعاون کرکے ایران کی قومی سلامتی کے خلاف ورزی کا ارتکاب کیا تھا، اور انہوں نے دشمنوں کے انٹیلی جنس افسران کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کی تھیں۔