اردو

urdu

ETV Bharat / international

International Digital Law سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لئے بین الاقوامی ڈیجیٹل قانون تشکیل دیا جائے، ترکیہ

سوشل میڈیا پر قانونی و اخلاقی حدود سے آزاد مواد کے خلاف جدوجہد کے لئے بین الاقوامی ڈیجیٹل آرڈر کی تشکیل ضروری ہے۔ مذکورہ باتیں محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہی ہے۔

سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لئے بین الاقوامی ڈیجیٹل قانون تشکیل دیا جائے، ترکیہ
سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لئے بین الاقوامی ڈیجیٹل قانون تشکیل دیا جائے، ترکیہ

By

Published : May 9, 2023, 5:35 PM IST

انقرہ:ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قانونی و اخلاقی حدود سے آزاد مواد کے خلاف جدوجہد کے لئے بین الاقوامی ڈیجیٹل آرڈر" کی تشکیل ضروری ہے۔ فخر الدین آلتن نے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ میٹاورس پلیٹ فورم کے تعارفی پینل میں شرکت کی۔پینل سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "خاص طور پر سوشل میڈیا پر ہر گزرتے دن کے ساتھ قانونی و اخلاقی حدود سے آزاد مواد کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس مسئلے کے خلاف جدوجہد محض ملکی سطح پر نہیں کیا جا سکتی۔ اس وقت ہمیں بین الاقوامی سطح پر باہمی اتفاق رائے کی اور اس اتفاق رائے کے ساتھ ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل آرڈر تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ یہ کام بین الاقوامی برادری کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے"۔

فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل خطرات کا قطعی شکل میں سامنا کرسکنے کے لئے موجودہ دنیا کے بین الاقوامی نظام کےلئے ضروری ہو گیا ہے کہ بین الاقوامی ڈیجیٹل قانون کی تعمیر کرے۔'انہوں نے کہا ہے کہ " اس بین الاقوامی ڈیجیٹل قانون کی تشکیل کے لئے ہم سب کو مِل کر کوشش کرنی چاہیے۔ ہم، بحیثیت ترکیہ ، اس معاملے میں جو بن پڑ رہا ہے نہایت سنجیدگی سے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے سوڈان خودمختاری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمٰن البرہان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔ ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر ایردوان نے سوڈان میں بھائیوں کے درمیان جھگڑے اور نتیجتاً زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں بتدریج اضافے پر افسوس اور اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اگر فریقین جامع مذاکرات کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔ سوڈانی عوام کی فوری انسانی ضروریات کی تکمیل کے لئے بھی ہم، اقوام متحدہ کے ساتھ مربوط شکل میں، کوششیں جاری رکھیں گے۔ مذاکرات میں سوڈان میں موجود ترک شہریوں کی سلامتی اور انخلاء کے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Erdogan On Advanced Technology ترکیہ اپنی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت عالمی سطح پر بااثر ملک بن گیا، صدر ایردوان

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details