ڈھاکہ: بنگلہ دیش درگا پوجا کے موقع پر بھارت کو 5000 ٹن ہلسا مچھلی برآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہی نہیں حکومت برآمدات کے لیے اجازت یافتہ اداروں کے کاموں پر بھی کڑی نظر رکھے گی کہ آیا وہ ٹھیک سے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔Bangladesh on Durga Puja
بنگلہ دیش کی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں 115 کمپنیوں کو کل ملکر 4,600 ٹن ہلسا بھارت کو برآمد کرنے کی اجازت ملی تھی، لیکن کئی کمپنیوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس سے پہلے 2020 میں حکومت کی اجازت سے پہلے 1450 ٹن اور پھر 400 ٹن ہلسا کھیپ میں برآمد کی گئی تھی۔ اس سال 100 سے زائد کمپنیوں نے وزارت تجارت کو ہلسا برآمد کرنے کے لیے درخواست دی ہے، جن میں سے 50 کمپنیوں کو اندرونی طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
درگا پوجا یکم اکتوبر سے شروع ہوگی۔ بنگلہ دیش عام طور پر اس تہوار کے دوران ہندوستان کو ہلسا مچھلی برآمد کرتا ہے۔ اگرچہ یہ برآمد 2012 سے 2018 تک روک دی گئی تھی لیکن اسے 2019 میں دوبارہ شروع کی گئی۔