اردو

urdu

ETV Bharat / international

Jaishankar on Russia Ukraine War بھارت یو این چارٹر کا احترام کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے، جے شنکر

روس یوکرین جنگ کے متعلق بھارت کے موقف کو مزید واضح کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے کہا کہ بھارت ان لوگوں کے لیے کھڑا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے اصولوں کا احترام کرتے ہیں۔ Jaishankar on Russia Ukraine War

Jaishankar on Russia Ukraine War
Jaishankar on Russia Ukraine War

By

Published : Sep 25, 2022, 9:52 PM IST

اقوام متحدہ: یوکرین کی جنگ کے متعلق بھارت نے ہفتے کے روز سفارت کاری کے ذریعے جنگ کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کیف ماسکو تنازعہ پر اپنے موقف کو بھی واضح کیا۔ اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی (UNGA) سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ یوکرین کا تنازعہ جاری ہے اور ہم سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ ہم کس کے ساتھ ہیں، اور ہر مرتبہ ہمارا جواب سیدھا اور ایماندارانہ ہوتا ہے کہ بھارت امن کے حق میں ہے اور اسی موقف پر ثابت قدم رہے گا۔ لیکن اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس طرف ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے بانی اصولوں کا احترام کرتے ہیں۔ Jaishankar on Russia Ukraine War

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کی تقریر کو سفارت کاروں نے یوکرین پر بھارت کے عوامی موقف کو قریب سے دیکھا، اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو واضح طور پر کہا تھا کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اسے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو خوراک کی قلت اور جنگ کی وجہ سے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے بری طرح متاثر ہونے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے، جے شنکر نے کہا، ہم ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، چاہے وہ غذائی اجناس کی قلت، ایندھن اور کھاد کی قیمت سے دوچار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ کا جلد از جلد حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے اندر اور باہر تعمیری طور پر کام کرنا ہمارے اجتماعی مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jaishankar in UN یو این ایس سی اصلاحات کو روکا نہیں جانا چاہئے، جے شنکر

جے شنکر کے خطاب سے چند گھنٹے قبل، وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ اور یوکرین کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ یو این اجلاس کے موقع پر روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ یوکرین، G-20 اور اقوام متحدہ کی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ میٹنگ لاوروف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی جنرل ڈیبیٹ سے چند گھنٹے قبل ہوئی جہاں انہوں نے یو این ایس سی میں اصلاحات کا مطالبہ کیا اور توسیع شدہ سلامتی کونسل میں ہندوستان کی حمایت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details