نیویارک: بھارت نے برطانیہ میں بھارتی کمیونٹی کے تحفظ کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت برطانیہ کی طرف سے موصولہ یقین دہانیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے خارجہ سکریٹری جیمز کلیورلی کے ساتھ اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں کا خیرمقدم کیا۔India Concerns About its citizens in UK
ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیاکہ 'برطانیہ کے خارجہ سکریٹری جیمز کلیورلی کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت ہوئی۔ روڈ میپ 2030 کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہماری بات چیت میں انڈو پیسیفک، یوکرین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے معاملات سمیت عالمی مسائل کا بھی احاطہ کیا گیا۔ انہوں نے برطانیہ میں بھارتی کمیونٹی کی حفاظت اور بہبود کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں ان کی یقین دہانی کا خیر مقدم کیا گیا۔
برطانیہ نے حال ہی میں مشرقی انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں کئی پرتشدد فرقہ وارانہ جھڑپوں کا مشاہدہ کیا ہے، جس میں ایک ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور مندر کے باہر ایک بھگوا جھنڈا کو تشدد پر آمادہ بھیڑ نے کھینچ لیا تھا۔ انگلینڈ کے ویسٹ مڈلینڈز کے قصبے اسمتھ وِک میں درگا بھون ہندو سینٹر کی طرف مارچ کرتے ہوئے ایک بڑا ہجوم 'اللہ اکبر' کا نعرہ لگا رہا ہے۔ ان واقعات کے بعد بھارتی ہائی کمیشن نے حکام پر زور دیا کہ وہ متاثرہ بھارتی کمیونٹی کو تحفظ فراہم کریں۔