اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، عمران خان کل خود انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہوں گے۔Terrorism Case Against Imran Khan
بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمہ قائم کیا گیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی، عمران خان نے تقریر میں کہا تھا کہ تمہارے اوپر کیس کرنا ہے۔ مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: