اردو

urdu

ETV Bharat / international

Terrorism Case Against Imran Khan انسداد دہشتگردی معاملے میں عمران خان کو عبوری ضمانت - عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔Imran Khan granted interim bail in terrorism case

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 25, 2022, 1:28 PM IST

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ وہیں عدالت نے پولیس کو عمران خان کو یکم ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا جب کہ پولیس اور مدعی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں ایک ریلی کے دوران پولیس، ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔Imran Khan granted interim bail in terrorism case

اس معاملے میں بابر اعوان نے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمہ قائم کیا گیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی، عمران خان نے تقریر میں کہا تھا کہ تمہارے اوپر کیس کرنا ہے۔ مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔

اس سے قبل عمران خان نے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ جس درخواست پر چند اعتراضات کے بعد عدالت نے عمران خان کو تین دن کی پیشگی ضمانت دے دی تھی لیکن عمران خان کو جمعرات تک متعلقہ عدالت یعنی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Summoned For Threatening Judge جج کو دھمکی دینے پر عمران خان کو طلب کیا گیا


ABOUT THE AUTHOR

...view details