اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ معاملے میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ابھی حال ہی میں پاکستان کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پارلیمانی انتخابات کے لیے جنرل اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے چند دنوں کے بعد ہی اسلام آباد کی ضلع عدالت نے عمران خان کو تین سال کی سزا سنا دی ہے۔
اسلام آباد کی ضلع عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ معاملے میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر لگے الزامات کو درست قرار دیا اور ان کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔ جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کو غلط عمل کا مرتکب قرار دیا۔
وہیں پاکستانی الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے اس سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے اس فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ وہ قانونی طور پر انتخابات کے لیے پانچ برس تک نا اہل قرار پائیں گے۔