اردو

urdu

ETV Bharat / international

Rana Sanaullah on Imran Khan عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان مایوسی میں کیا تھا، ثنا اللہ - رانا ثناء اللہ کی عمران خان پر تنقید

وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ 'پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان مایوسی میں کیا تھا اور تحریک انصاف کا انجام بھی پیپلز پارٹی جیسا ہو سکتا ہے جو عام انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد دوبارہ پنجاب میں داخل نہ ہو سکی۔' Rana Sanaullah Slams Imran Khan

عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان مایوسی میں کیا تھا، ثنا اللہ
عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان مایوسی میں کیا تھا، ثنا اللہ

By

Published : Nov 28, 2022, 2:29 PM IST

اسلام آباد: وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے انتخابات مزید چھ ماہ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی حکومت کو مزید چار سے چھ ماہ درکار ہوں گے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ’ ہم چھ ماہ بعد پنجاب میں انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔’ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان مایوسی میں کیا تھا اور تحریک انصاف کا انجام بھی پیپلز پارٹی جیسا ہو سکتا ہے جو عام انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد دوبارہ پنجاب میں داخل نہ ہو سکی۔ Imran Khan announced dissolution of assemblies

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے ایک منٹ میں اسمبلی تحلیل کرنے کی بات پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے جواب دیا کہ ’ہمیں پتہ ہے کہ پرویز الٰہی کو اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے وزارت اعلیٰ کے اختیارات کا استعمال کرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔‘ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما اور کابینہ کے رکن قمر زمان کائرہ نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر عمران خان یوٹرن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان پر عمران خان کو اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی طرف سے مزاحمت یا اختلاف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:PTI to Quit from Assemblies عمران خان کی پارٹی تمام اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی

خیال رہے کہ ملک میں نئے انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے وفاقی حکومت پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ’اگر عمران خان حکم کریں تو ایک منٹ میں اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔‘ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت ’کرپٹ نظام‘ سے خود کو علیحدہ کرے گی اور اس ضمن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان کے اعتماد پر بنی ہے اور اگر وہ اعلان کریں گے تو ایک منٹ میں اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ بعدازاں، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے فور طور پر ردِعمل دیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کے اعلان پر وہ اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details