اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nigeria Boat Capsizes نائیجیریا میں کشتی پلٹنے سے سو سے زائد افراد ہلاک

نائجیریا میں ایک کشتی الٹنے سے 103 افراد ہلاک جبکہ سو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کشتی پر تقریباً 300 افراد سوار تھے۔

Nigeria Boat Capsizes
نائیجیریا میں کشتی پلٹنے سے سو سے زائد افراد ہلاک

By

Published : Jun 14, 2023, 4:03 PM IST

ابوجا: نائیجیریا کے دریائے نائجر میں کشتی الٹنے سے 103 افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی پر سوار زیادہ تر لوگ شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق کشتی پر تقریباً 300 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ ملک کی ریاست کوارا میں پیش آیا۔ کوارا میں پولیس کے ایک ترجمان، اجے اوکاسنمی نے بتایا کہ حادثہ پیر کی صبح پیش آیا، حادثے میں 100 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑک بند ہونے کی وجہ سے لوگ سفر کے لیے کشتیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ یہ حادثہ کشتی کے درخت سے ٹکرنے کی وجہ سے ہوا۔ یہ تصادم اتنا تیز تھا کی کشتی دو حصوں میں الگ ہوگئی۔ اور پانی کے تیز بہاو کے باعث کشتی میں سوار مسافر بھی ندی میں بہنے لگے۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار لوگوں میں سے صرف 53 افراد کو ہی بچایا جا سکا۔ اس کے علاوہ 103 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور باقی لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کوارا میں پولیس کے ترجمان اجے اوکاسنمی نے کہا کہ ایک ٹیم کو واقعے کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر بھیجی گئی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 100 کے قریب افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ کوارا ریاستی حکومت نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک حکومتی ترجمان رفیو ازکائے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل مئی میں نائیجیریا کے شہر سوکوٹو میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس مغربی افریقی ملک میں کشتیوں کے حادثات اکثر رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details