Heavy Rain in Makkah مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش سے معمولات زندگی متاثر - مکہ میں شدید بارش
شہر مکہ میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد مکہ امارات کے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ 'آپ کی حفاظت کے لیے، ہماری درخواست ہے کہ آپ بارش کا موسم ختم ہونے تک گھر پر ہی رہیں اور پانی جمع ہونے والے مقامات سے دور رہیں۔"Heavy rains, floods cause schools to close across Saudi Arabia
مکہ مکرمہ:سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال کے سبب تعلیمی سرگرمیوں میں خلل آیا ہے تو وہیں عوام کو بارش ختم ہونے تک گھروں سے باہر نہ نکلنے پر کی تلقین کی گئی ہے۔ قومی مرکز موسمیات کو موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مکہ مکرمہ میں طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔Heavy rains, floods cause schools to close across Saudi Arabia
مکہ امارات کے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ "آپ کی حفاظت کے لیے، ہماری درخواست ہے کہ آپ بارش کا موسم ختم ہونے تک گھر پر ہی رہیں اور پانی جمع ہونے والے مقامات سے دور رہیں۔"
دوسری جانب وزارت تعلیم سے منسلک مکہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی مرکز ِ موسمیات کو موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مکہ مکرمہ میں طلباء کی حفاظت کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق آج آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جار ی رہیں گی۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں سعودی عرب کے بعض شہروں میں شدید بارش سے سیلاب آیا تھا۔
مزید پڑھیں:Jeddah Rain جدہ میں شدید بارش سے دو افراد ہلاک
یو این آئی