اردو

urdu

ETV Bharat / international

Heavy Rains in Pakistan: پاکستان میں شدید بارش، درجنوں افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

پاکستان میں موسلادھار بارش کے سبب 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہاں کئی ریاستوں میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ Heavy Rains 27 Killed in Pakistan

پاکستان میں شدید بارشوں سے 27 افراد ہلاک
پاکستان میں شدید بارشوں سے 27 افراد ہلاک

By

Published : Jul 13, 2022, 1:26 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی دوہری مار نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں اس قدرتی آفات کی زد میں آنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہاں کے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں، بجلی کی سپلائی میں بھی خلل پڑا ہے، دوسری جانب فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے اور کئی جگہوں سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے۔ ڈان اخبار نے یہ اطلاع دی ہے۔ Heavy Rains 27 Killed in Pakistan

وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید بارش کے ایک اور دور کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی باریکی سے نگرانی کی جائے۔ کراچی میں پولیس اور ریسکیو حکام نے شدید بارشوں کے باعث کم از کم 10 ہلاکتوں کی اطلاع دی۔ اس کے علاوہ یہاں کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے اور کئی علاقے تاحال زیر آب ہیں۔ Pakistan: Heavy Rains Kill 27

پاکستان میں مانسون کی پہلی شدید بارش منگل کو ختم ہوئی اور اس کے ساتھ ہی محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات سے دوسرا دور شروع ہونے والا ہے۔ یہ چار دن یعنی اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔ جس کے باعث سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور ہواؤں کا رخ بھی تیز رہے گا۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details