اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israeli Attack on Damascus Airport: اسرائیلی حملے کے بعد دمشق نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سروس بند کی

شام کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے اسرائیل کے میزائل حملے کے بعد سروس سے محروم ہیں۔ Israeli Attack on Damascus Airport ہوائی اڈے کو کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے، شہری ہوا بازی اور قومی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ اسرائیلی بمباری میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ روس نے ضروری شہری انفراسٹرکچر کے خلاف اشتعال انگیز اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔

Heavy damage to Damascus airport after Israeli attack
اسرائیلی حملے کے بعد دمشق نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سروس بند کی

By

Published : Jun 11, 2022, 10:36 PM IST

شام کے سرکاری میڈیا صنعاء کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے کی وجہ سے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ Israeli Attack on Damascus Airport شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو ہونے والے حملے کے بعد دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر رن ​​وے سروس سے محروم ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں لینڈنگ اور روانگی کی پروازیں آج اور اگلے اطلاع تک معطل کر دی گئیں۔ وزارت نے کہا کہ مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی پروازیں دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 4:20 بجے (01:20 GMT) اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے فائر کیے گئے میزائلوں کے ذریعے دمشق ہوائی اڈے Damascus Airportکو نشانہ بنایا گیا۔ 2011 میں شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے اپنے پڑوسی کے خلاف سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، جس میں سرکاری فوجیوں کے ساتھ ساتھ ایران کی حمایت یافتہ اتحادی افواج اور لبنان کے شیعہ گروپ حزب اللہ کے جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اگرچہ اسرائیل انفرادی حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے، لیکن اس نے شام میں سینکڑوں حملے کرنے کا اعتراف کیا ہے، اسرائیل کا کہنا ہے کہ علاقائی حریف ایران کو اس کی دہلیز پر قدم جمانے سے روکنے کے لیے یہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Cost of Living Survey: تل ابیب دنیا کا سب سے مہنگا اور دمشق سب سے سستا شہر

Israeli Strikes on Syria: شام میں اسرائیل کا فضائی حملہ، دو شہری ہلاک

وہیں شام کے اتحادی روس نے ضروری شہری انفراسٹرکچر کے خلاف اشتعال انگیز اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایسے حملوں کو بین الاقوامی اصولوں کی قطعی طور پر ناقابل قبول خلاف ورزی قرار دیا۔ صنعاء کی خبر کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان نے فون پر بات کی اور میزائل حملے کی مذمت بھی کی۔ مقداد نے کہا کہ شام اسرائیلی حملوں کے خلاف "ہر جائز طریقے سے اپنا دفاع کرے گا"۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details